سڑک حادثہ میں ایک نوجوان اور ایک بچی کی موت

ساگر، اپریل۔مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان اور ایک بچی کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رہلی تھانہ علاقہ کے بائی پاس روڈ پر سڑک عبور کرنے والے ایک معمر شخص کو بچانے کی کوش میں کل رات گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں سوار ماموں ہریوم پٹوا اور اس کی بھتیجی اکشرا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس واقعہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا گیا کہ کالا بائی، روی شنکر، وینیتا، اکشرا، ہریوم، مہیندر، روچی پٹوا سے بذریعہ گاڑی ورمن میں نہانے کے لئے گئے تھے، جہاں سے رہلی بائی پاس روڈ پر گودام کے قریب اچانک ایک بزرگ شخص سامنے آگیا، جس کو سے بچانے کی کوشش میں گاڑی الٹ گئی۔

Related Articles