سپریم کورٹ نے پی ایم ایل اے کے آئینی جواز کو برقرار رکھا

نئی دہلی، جولائی۔سپریم کورٹ نے بدھ کے روزانسداد منی لانڈری ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے آئینی جواز کو برقرار رکھا۔جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری، جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے اس قانون کو چیلنج کرنے والی 241 درخواستوں کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے ملزم کی گرفتاری، تلاشی، قرمی، ضبطی کے حق سمیت کئی دفعات کو باجواز قرار دیا ہے۔تاہم بنچ نے کہا کہ 2019 میں پارلیمنٹ کے ذریعہ پی ایم ایل اے میں ترمیم کو (بطور منی بل نفاذ کو چیلنج کرنے والے معاملے) کو سات ججوں کی بڑی بنچ میں نمٹایا جانا ہے۔ یہ معاملہ پہلے ہی اس بنچ کے سامنے زیر غور ہے۔

Related Articles