سنجے راوت نے بی جے پی پر شیواجی مہاراج کی توہین کا الزام لگایا
ممبئی،، دسمبر ۔ شیوسینا کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے مسلسل چھترپتی شیواجی مہاراج کی توہین کی ہے اور بی جے پی بار بار ان کے خلاف قابل اعتراض بیان بازی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں میں شیو ا جی مہاراج کی توہین کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور یہ اب رک جانا چاہئے ۔واضح رہے کہ مسٹر راوت کا یہ تبصرہ بی جے پی کی جانب سے چھترپتی شیواجی مہاراج کو لے کر ایک کے بعد ایک بیان دینے کے بعد آیا ہے ۔ مسٹر راوت نے کہا، "باکس حکومت اور گورنر کے درمیان مقابلہ چل رہا ہے کہ کون شیواجی مہاراج کی زیادہ توہین کرے گا؟” انہوں نے کہا کہ ہم گورنر کو ہٹانے کے مطالبے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کم از کم ریاستی وزیر سیاحت منگل پربھات لودھا کو شیواجی مہاراج کی تاریخ کے بارے میں معلومات ہونی چاہیے۔