سرمایہ کاری آئے گی تو نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا:شاہ
کشی نگر:فروری۔وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے مافیاؤں اور مجرمین کا صفایا کر کے ریاست میں سرمایہ کاری کا راستہ صاف کیا ہے۔ اب یوپی میں سرمایہ کاری آئے گی تو ہزاروں نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گااور عوام بھی امن و چین سے بے خوف ہوکر رہ سکیں گے۔کشی نگر اسمبلی حلقے کے امیدوار پی این پاٹھک کی حمایت میں بدھ انٹرکالج میں منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں ترقی و روزگار کی پہلی شرط نظم ونسق ہے۔ یوپی میں قانون کا راج قائم کرنے یوگی حکومت نے بہترین کام کیا ہے۔ اب اترپردیش میں بم دھماکہ نہیں ہوتے جبکہ بی ایس پی اور ایس پی کی حکومت نے وارانسی کے سنکٹ موچن مندر میں دھماکے ہوتے تھے اور دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کو چھوڑنے کا کام کیاجاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلایا ہے۔ اری و پلوامہ جیسے حملوں کا جواب پاکستان میں گھس کر ایئر اسٹرائیک کر کے دیا گیا۔ ہندوستان کی سرحد و فوج کی طرف دہشت گردوں و دشمن ملک کی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ ترقی کی راہ میں بھی ہم نے قابل ذکر کام کیا ہے۔اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو گیس سلنڈر، بیت الخلاء، رہائش گاہ، بجلی، کسان سمان ندھی، اناج، تیل، دلہن کی تقسیم کووڈ ٹیکہ کاری وغیرہ کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تو آج تک کسی بھی حکومت نے نہیں کیا۔ شاہ نے کہا کہ اترپردیش کا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے یہ ملک و ریاست کی سیکورٹی، ترقی بہتر حکمرانی، مافیا سے نجات، یوپی کو روزگار کے معاملے میں نمبر ایک بنانے کا الیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار اگر ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم کسانوں کو مفت بجلی، غریب لڑکیوں کو اسکوٹی، اعلی تعلیم کے لئے ٹیبلیٹ اور موبائل دیں گے۔