سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے موریہ دیتے ہیں متنازع بیان:راج بھر
بستی:جنوری۔ اترپردیش کے سابق کابینی وزیر و سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر نے منگل کو کہا کہ سوامی پرساد موریہ نے سرخیوں میں بنے رہنے کے لئے رام چرت مانس پر متنازع بیان دیا ہے۔راج بھر نے کہا کہ موریہ بغیر اقتدار کے نہیں رہ پاتے ہیں۔ رام کی شرن بی جے پی میں جاکر اپنی بیٹی کو ایم پی بنا دیا تب انہیں رام چرت مانس پر دھیان نہیں آیا تھا۔راج بھر نے منگل کو میدیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ موریہ جب بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) میں تھے تب ان کی پارٹی اقتدار میں نہیں آئی جس سے مجبور ہوکر انہوں نے رام کی شرن میں آکر بی جے پی کی قیادت میں اپنی بیٹی کو ایم پی بنا دیا اور خود پانچ سالوں تک وزیر کے طور پر امور انجام دیتے رہے۔ تب انہیں رام چرت مانس کا دھیان نہیں تھا۔آج جب ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے تو متنازع بیان دے کر سرخیاں بٹورنا چاہتے ہیں۔جو کافی شرمناک ہے۔