سال بدلا ہے حال بھی بدلنے چاہئے: راہل
نئی دہلی، جنوری۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کی توہین ہو رہی ہے اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد کمزور ہوتی جا رہی ہے اس لیے سب کو مل کر اس کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ سال بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا، تبدیلی کے لیے حالات کو بدلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی تب آئے گی جب حکومت اپنی پالیسیوں اور اپنی سوچ میں تبدیلی لائے گی۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کی توہین اور فرقہ وارانہ نفرت تب ہی رکے گی جب ہم سب اس کے خلاف ایک آواز میں کھڑے ہوں گے۔ سال بدلا ہے، حال بھی بدلو۔ اب بولنا ہوگا۔