سارن میں کار کی زد میں آنے سے طالبہ کی موت، ایک زخمی

چھپرہ ، نومبر ۔بہار میں سارن ضلع کے عیسوا پور تھانہ علاقہ میں اتوار کو کار کی زد میں آنے سے ایک طالبہ کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگئی۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ بجرہیاں گاؤں باشندہ کیلاش رائے کی 15 سالہ بیٹی انجلی کماری اور کامیشور اوجھا کی 14 سالہ بیٹی خوشبو کماری سائیکل پر سوار ہوکر سڑھوارا بازار کوچنگ کلاس میں جارہی تھی ۔ اسی دوران سڑھوارا چہپورا گاؤں کے نزدیک اسٹیٹ ہائیوے نمبر 90 پرا یک بے قابو کار نے دونوں سائیکل سوار طالبہ کو اپنی زد میں لے لیا ۔ اس واقعے میں انجلی کماری کی موقع پرہی موت ہوئی جبکہ خوشبو کماری شدید طور سے زخمی ہوگئی ۔ واقعہ کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ اس واقعہ سے مشتعل گاؤں والوں نے جائے وقوع کے نزدیک سڑک جام کر کے دھرناو مظاہرہ شروع کر دیا ۔ واقعہ کی جانکاری ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے مشتعل گاؤں والوں کو پرسکون کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی ہے ۔ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے جانچ کر رہی ہے ۔

Related Articles