ریلائنس جیو 4جی ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ سپیڈ میں نمبر ون : ٹرائی
نئی دہلی، نومبر۔ فائیو جی کے رول آؤٹ کے درمیان، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے 4جی اسپیڈ ٹیسٹ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ اپ لوڈ اسپیڈ میں بھی پہلے نمبر پر بنی ہوئی ہے۔ ٹرائی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو کی اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 1.2 ایم بی پی ایس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اکتوبر کے مہینے میں رفتار 20.3۔ ایم بی پی ایس کی پیمائش کی گئی جبکہ ستمبر کے مہینے میں یہ 19.1 ایم بی پی ایس تھی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے معاملے میں ایئر ٹیل اور وی آئی ( ووڈا فون۔ آئیڈیا)کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اکتوبر ماہ میں ایئر ٹیل کی اوسط4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 15 ایم بی پی ایس تو وی آئی( ووڈا فون۔ آئیڈیا) کی 14.5ایم بی پی ایس رہی۔ دونوں کمپنیوں نے گذشتہ ماہ سے اپنی سپیڈ میں کچھ سدھار کیا ہے۔ لیکن ریلائنس اور وی آئی سے 5ایم بی پی ایس سے بھی زیادہ ہے۔ریلائنس جیو پچھلے مہینے پہلی بار اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ میں پہلے نمبر پر پہنچی تھی۔ کمپنی نے اس مہینے یعنی اکتوبر میں بھی 6.2 ایم بی پی ایس کی سپیڈ کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ وی آئی (ووڈا فون۔ آئیڈیا)4.5ایم بی پی ایس کی سپیڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ وہیں ایرٹیل کی اپ لوڈ کی رفتار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ایئرٹیل کی اوسط 4 جی اپ لوڈ کی رفتار اکتوبر میں 2.7 ایم بی پی ایس کی تشویش ناک حد تک پہنچ گئی۔ایئر ٹیل کی اپ لوڈ کی رفتارجیو سے آدھے سے بھی کم پر پہنچ گئی ہے۔