ریاست میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کے لئے یوگی کریں گے سفراء سے ملاقات
لکھنؤ:اکتوبر۔اترپردیش میں سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے اور زیادہ سےزیادہ سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کے لئے مائل کرنے کی غرض سے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ مختلف ممالک کے سفراء کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ریاستی حکومت کی جانب سے پیر کو بتایا کہ گیا کہ یوگی اآج اہم میرتھن میٹنگ میں کئی ممالک کے سفیروں سے سرمایہ کاری کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے لئے یوگی تقریبا ڈیڑھ درجن ممالک میں تعینات ہندوستان کے سفیروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ 15ممالک میں تعینات جن ہندوستانی سفیروں سے یوگی کی ملاقات ہوگی ان میں آئیرلینڈ میں ہندوستان کے سفیر اکھلیش مشرا، لااوس میں ہندوستانی سفیر دنکر اآسھتانا، جنیوا واقع اقدام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندے اندرمنی پانڈے، پولینڈر میں ہندوستان کے سفر نغمہ محمد ملک، جارڈن میں ہندوستان کے سفیر نول علیم، میسیکو میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر پنکج شرما اور نیپال سے نوین شریواستو شامل ہیں۔ اس میٹنگ میں شرکت کرنے والے دیگر سفیروں میں بھوٹا، پرتگال، نیوزی لیندر، قزاقستان، جنوبی کوریا۔کریشیا، بحرین اور بوتسوانا میں ہندوستان کے سفراء بھی شامل ہیں۔آج شام کو ہوانے والی اس میٹنگ کے بعد وزیر اعلی یوگی نے اس پروجکٹ کے اعزاز میں عشائیے کا انعقاد کیا ہے۔ میٹنگ کا مقصد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بڑھا کر اسے ایک ٹریلین ڈالٹر کی معیشت بنانے کا ہے۔