رنگاسوامی نےاسمبلی میں 3,613 کروڑ روپے کا ووٹ آن اکاونٹ پیش کیا

پڈوچیری، مارچ۔ پڈوچیری کے وزیر اعلی این رنگاسوامی نے پیر کے روز یہاں اسمبلی میں 3,613 کروڑ روپے کا ووٹ آن اکاونٹ پیش کیا۔ اپوزیشن ارکان نے مکمل بجٹ پیش نہ کرنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا ۔ یہ ووٹ آن اکاؤنٹ آنے والے مالی سال کے پانچ مہینوں کے سرکاری اخراجات کا حساب ہے۔ایوان نے مختصر بحث کے بعد ووٹ آن اکاؤنٹ کو منظوری دے دی ۔ مسٹر شیوا نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 2021 میں اسمبلی انتخابات میں ریاست کی ترقی کا وعدہ کرکے این آر کانگریس اور بی جے پی سال اقتدار میں آئی تھیں، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وعدے کے مطابق کچھ نہیں کیا اور نہ ہی پورا بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آر کانگریس اور بی جے پی ڈبل انجن کی طرح ہیں اور دونوں مخالف سمتوں سے ایک دوسرے کو کھینچ رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پڈوچیری میں پاور ڈسٹریبیوشن کمپنی (ڈسکام) کی نجکاری کےقدم کو روکنے اور 19 بیمار سرکاری بورڈ اور کارپوریشنوں کا خیال رکھنے کی درخواست کی ،کیونکہ ان کے 6,600 ملازمین تقریباً 70 ماہ سے اپنی تنخواہیں حاصل نہیں کر پائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں سمارٹ سٹی کا کام بھی آگے نہیں بڑھ رہا ہے اور اسکیم کے تحت اب تک صرف 46 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ بحث کے بعد 2022 کا مطالبات زر (ووٹ آن اکاؤنٹ) بل نمبر 2 ایوان میں وزیر اعلیٰ کے جواب کے بغیر ہی منظور کر لیا گیا۔ ایوان نے سال 2022 کے لیے ووٹ آن اکاؤنٹ بل نمبر 1 کو بھی منظور کیا۔بعد ازاں سپیکر نے ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Related Articles