راہل مودی اور بی جے پی کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں: راجناتھ
سنگرولی، جنوری ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر ‘بھارت جوڑو یاترا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس یاترا کے ذریعےمسٹر گاندھی لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مسٹر سنگھ یہاں وزیر اعلیٰ رہائشی اراضی حقوق اسکیم کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت ایک لیڈر بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں، وہ کیا بات کرتے ہیں۔ ہندستان اب پہلے جیسا نہیں رہا۔ ہندوستان بدل گیا ہے۔ ہمارے جوانوں نے جو بہادری اور ہمت دکھائی ہے وہ حیرت انگیز ہے لیکن یہ کانگریسی لیڈر فوج کے جوانوں کے بارے میں کچھ بھی کہہ رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان ٹوٹ نہیں رہا ہے ہے اور مسٹر گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا پر نکلے ہیں ۔ اگر ہندوستان کو توٹنا ہوتا تو وہ 1947 میں ٹوٹ چکا ہے۔ آج مسٹر گاندھی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں ہر طرف نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا مسٹر مودی نفرت پھیلا رہے ہیں، کیا مسٹر چوہان نفرت پھیلا رہے ہیں۔ انہیں نفرت کہاں نظر آتی ہے؟ کانگریس کے لیڈر پوری دنیا میں ہندوستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی اس ہندوستان کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں جس کی عزت پوری دنیا میں بڑھ گئی ہے، وہ ہندوستان جو پوری دنیا کو اپنا خاندان سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی نفرت پیدا کرکے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہمارے ہندوستان نے ذات پات، نسل اور مذہب کی بنیاد پر کبھی امتیاز نہیں کیا۔ ہندوستان کی آزادی میں سب نے اپنا حصہ ڈالا۔ مسٹر گاندھی مسٹر مودی اور بی جے پی کے تئیں لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محبت پھیلانے کی بات کرتے ہیں، انہیں کیا معلوم کہ محبت کیا ہوتی ہے۔وزیر دفاع مسٹر سنگھ نے کہا کہ سیاست صرف حکومت بنانے کے لیے نہیں کی جانی چاہیے، بلکہ سماج اور ملک کی تشکیل کے لیے کی جانی چاہیے۔ مسٹر گاندھی اگر آپ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ نہیں ڈال سکتے تو خاموش رہیں، ہندوستان کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بہت سی باتیں ہیں جو کھل کر نہیں کہی جا سکتیں، ہمارے فوجی بہادر ہیں۔ ہم دفاع کے معاملے میں ہندوستان کو خود کفیل بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ماہرین اقتصادیات کہہ رہے ہیں کہ 2027 تک ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ سال 2047 تک ہندوستان دنیا کا امیر ترین ملک بن جائے گا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہر بچہ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان سے واقف ہے۔ سادگی، نرمی، سب سے پیار کرنا، ہر کسی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرنا ان کی فطرت ہے۔ اسی لیے وہ اتنے عرصے تک مسلسل وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بیچ میں تھوڑی گڑبڑ ہوئی لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ مستقبل میں اس کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر چوہان کو مبارکباد دیتے ہیں جو انہوں نے آج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جن کو زمین کی الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ بانٹ رہے تھے، ان کے چہروں پر مسکراہٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسے کہتے ہیں عوامی فلاحی حکومت۔ مجھے یقین ہے کہ مسٹر چوہان آپ کی حمایت ملتی رہے گی۔