رام کا نام لینے کی جگہ جے پی لیڈر ‘دگ وجے کا نام لیتے ہیں: دگ وجے

بھوپال، اپریل ۔کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر رام کا نام لینے کی جگہ’دگ وجے’ کانام لیتے ہیں۔مسٹر سنگھ نے آج ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں بی جے پی مدھیہ پردیش اکائی کے متعدد لیڈران مسٹر سنگھ کا نام لے کر بیان دے رہے ہیں۔ اس ایڈٹ شدہ و یڈیو میں پورے بیان کی جگہ صرف مسٹر سنگھ کا نام سنائی دے رہا ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے لیڈران رام کا نام لینے کی جگہ دگ وجے کا نام لیتے ہیں۔ پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ دگ وجے کا نام لینے کے بعد نہانا پڑتا ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی لیڈروں کی طرف سے ملنے والے احترام کے لئے شکر گزار ہیں۔

 

Related Articles