راجیہ انتخابات میں حمایت کے معاملے پر سمبھاجی کے الزامات بے بنیاد: راوت
کولہاپور، مئی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہفتہ کے روز راجیہ سبھا انتخابات میں شیوسینا کی حمایت حاصل کرنے والے چھترپتی سمبھاجی راجے کے ادھو ٹھاکرے کے خلاف الزامات کو مسترد کردیا۔راجیہ سبھا کے لیے اپنی نامزدگی واپس لیتے ہوئے مسٹر سمبھاجی راجے نے پونے میں کہا کہ مسٹر ٹھاکرے اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، جو انہوں نے ایک میٹنگ میں کیا تھا۔مسٹر سمبھاجی راجے نے کہا تھا کہ انہوں نے مسٹر ٹھاکرے سے راجیہ سبھا کی دوسری نشست کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر ان کی امیدواری کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی، لیکن انہوں نے (مسٹر ٹھاکرے) اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔مسٹر راوت نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر ٹھاکرے کی ساکھ یا ان کے الفاظ پر سوال اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کیونکہ شیوسینا نے پہلے ہی راجیہ سبھا کی دوسری نشست کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔مسٹر راؤت نے واضح کیا کہ چونکہ دوسری راجیہ سبھا سیٹ شیو سینا کی ہے، اس لیے پارٹی نے پہلے ہی راجیہ سبھا کی دوسری سیٹ پر لڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور مسٹر ٹھاکرے نے میٹنگ میں مسٹر سمبھاجی راجے سے کہا کہ انہیں (مسٹر ٹھاکرے) دیگر لوگوں سے بات کرنی ہوگی۔پارٹی کے عہدیدار اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا شیوسینامہا وکاس اگھاڑی امیدوار کے طورپر مسٹر سمبھاجی راجے کی امیدواری کی حمایت کرے گی یا پھر شیو سینا امیدوار کے طورپر۔انہوں نے کہا کہ اب مسٹر سمبھاجی راجے اور دیگر مسٹر ٹھاکرے کی ساکھ پر سوال اٹھا رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔