رائے پور ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے طیارے سے پرندے ٹکرانے کے بعد ہنگامی لینڈنگ
رائے پور، ستمبر،چھتیس گڑھ کے رائے پور ہوائی اڈے پر آج اس وقت ایک بڑا طیارہ حادثہ ٹل گیا جب ایک پرندہ ایئر انڈیا کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اسے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔
ہوائی اڈے کی طرف سے موولہ اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ 189 مسافروں کو لے کر رائے پور سے دہلی روانہ ہوا تھا کہ اسی وقت اس سے کچھ ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ طیارے کی محفوظ لینڈنگ ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت رینوکا سنگھ بھی مسافروں میں شامل ہیں۔طیارے کے اترنے کے بعد، انجینئروں نے اس کا معائنہ کیا جس میں انہیں پرندے کی باقیات ملی ہیں، جس سے پرندے کے ٹکرانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ فی الحال، اس طیارے کی پرواز رد کردی گئي ہے۔ حکام کے مطابق دہلی سے دوسرا طیارہ طلب کیا گیا ہے، جس کے ذریعہ مسافروں کو دہلی روانہ کیا جائے گا۔