دیشا پٹانی کی مارشل آرٹ کی ویڈیو پرمداحوں کے دلچسپ تبصرے

ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے مارشل آرٹ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ، جس پر مداحوں نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی کو انکی فٹنس اور مارشل آرٹ کیلئے جانا جاتا ہے ، حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ،اس ویڈیو میں اداکارہ کو کک مارتیاور اپنا دفاع کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ڈیشا کی اس ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ زیادہ تر صارفین نے اداکارہ کے اس مارشل آرٹ تکینک کو ان کے سابق بوائے فرینڈ ٹائیگر شراف سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ” ویڈیو دیکھ کر ایک لمحے کو لگا کی جیسے ٹائیگر شراف ہو”۔ایک صارف نے لکھا کہ ٹائیگر سے لڑنے کی تیاری کر رہی ہو کیا ؟ایک صارف نے لکھا کہ ڈیشا پٹانی کو دیکھنے کے بعد ڈیشا ٹائیگر سے جدا ہو کے بھی تو مجھ میں ابھی باقی ہے۔واضح رہے کہ ٹائیگر شراف اور ڈیشا پٹانی نے بالی ووڈ فلم "باغی 2 "میں ایک ساتھ کام کیا.دونوں کی آن سکرین کمیسٹری کو بے حد پسند کیا گیا۔ آن سکرین کے علاوہ ٹائیگر اور ڈیشا طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے۔

 

Related Articles