دھامی نے دیوالی کے موقع پر21 اسکولی بچوں کو فرنیچر کا تحفہ دیا
کھٹیما/نینی تال، اکتوبر۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اتوار کو اپنے کھٹیما کے دورے پر ناگلہ ترائی میں اپنی نجی رہائش گاہ پر لوگوں سے ملاقات کی اور دیوالی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ زیادہ تر لوگ ریاست کے مختلف علاقوں سے آئے تھے۔وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں سات سالہ مانوی کنور دوسری جماعت کی طالبہ بھی شامل تھی۔ وہ دیوالی کی مبارکباد دینے وزیر اعلیٰ کی نجی رہائش گاہ پہنچی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے اسے تحفہ دیا۔ مانوی نے وزیر اعلیٰ کو اپنی بنائی ہوئی ویڈیو بھی دکھائی۔ آخر میں وزیر اعلیٰ نے اس کی تعریف کی اور پیار اور محبت کے ساتھ اس کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔اس دوران مسٹر دھامی نے بنباسہ کے صحافی کندن سنگھ بشت سے فون پر بات کی اور ان کے بیٹے کی گمشدگی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ چمپاوت سے بات کی اور مسٹر بشت کے لاپتہ بیٹے کی بحفاظت بازیابی کے لیے آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ نے کھٹیما خطہ کے 21 سکولوں کے بچوں کو فرنیچر کا تحفہ بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کو بتایا کہ کھٹیما علاقہ کے سرکاری پرائمری اسکول اولانی، نوسر پٹیہ، بانڈیا، ہلدی پچپیڑا، ماجھولا، بسوٹا، سدا سعدیہ نوین، سری پور بیچووا، پچوریا اول، ناگلا جوگی ٹھیر، سوجیا مہولیا، کھٹیما اول، لوہیا ہیڈ، پکاریا، گورنمنٹ انٹر کالج دیوری کھٹیما، پرتاپ پور، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، محمد پور بھودیا، سیسیا، مرحوم کھم سنگھ دھامی اسکول، ناگلا ترائی، نارائن دت تیواری گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول، بگدھا، گووند بلبھ پنت اسکول، چکر پور کو فرنیچر کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔