دو دن کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ، شفایابی کی شرح 97.78 فیصد
نئی دہلی ، ستمبر۔ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں دو دنوں تک کمی درج کیے جانے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا ملک میں جمعرات کو 72 لاکھ 20 ہزار 642 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئےہیں اور اب تک 84 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 26 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31،382 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 35 لاکھ 94 ہزار 803 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا 32،542 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد تین کروڑ 28 لاکھ 48 ہزار 273 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1478 کم ہو کر تین لاکھ 162 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 318 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،46،368 ہو گئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.78 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح 0.89 پرآ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ ابھی ملک کے پہلے نمبر پر ہے ، حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 980 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے ان کی تعداد 160616 رہ گئی ہے۔ وہیں 20،510 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4394476 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24191 ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 791 کم ہو کر 42753 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 61 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 138725 ہو گئی ہے۔ وہیں 4050 لوگوں کے صحتیاب ہونےسے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 6353079 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 22 بڑھ کر 433 ہو گئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1413116 ہو گئی ہے ۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے 25،085 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 31 کم ہو کر 13619 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 15 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37،683 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،19،742 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز 94 بڑھ کر 17،121 ہو گئے ہیں اور مزید 27 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35،427 ہو گئی ہے۔ اب تک ریاست میں 2599567 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسزکی تعداد 47 کم ہوکر 13749 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2015387 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا سے مزید 11 افراد کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 14،108 ہو گئی ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز 7704 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 12 افراد کی موت کی موت ہونے سے مرنے والون کی تعداد بڑھ کر 18،703 ہو گئی ہے اور اب تک 1537،732 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 4877 ہو گئے ہیں جبکہ اب تک یہاں 3909 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 655625 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹوکیسز 307 ہو گئے ہیں ۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 991306 ہو گئی ہے ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13،563 ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز 300 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 584619 ہو گئی ہے۔ وہیں مزید دو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16،503 ہوگئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 140 ہیں اوراب تک 815575 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ مرنے والوں کی تعداد 10،082 ہوگئی ہے ۔ شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹوکیسز1175 تک بڑھ کر 15752 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 68333 ہو گئی ہے جبکہ مزید نو مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 281 ہو گئی ہے۔ بہارمیں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 56 رہ گئے ہیں اور اب تک 716206 لوگ کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 9660 ہو گئی ہے ۔