دنیا کا مشہور کیدارناتھ مندر دروازے 25 اپریل کو کھلیں گے
اکھیمٹھ/رودرپریاگ/دہرا دون، فروری ۔اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں واقع بھگوان شیو کے پانچویں جیوترلنگ شری کیدارناتھ دھام کے دروازے اس سال 25 اپریل بروز منگل صبح 6.20 بجے عقیدت مندوں کے درشن کے لیے کھلیں گے۔ ہفتہ کے روز، مہاشیوراتری کے مبارک موقع پر، بابا کیدار کی پنچ کالین گدی کے مقام پر شری اومکاریشور مندر، اوکھی مٹھ میں منعقدہ ایک مذہبی تقریب میں پچانگ گڑنا کے بعد اس روایات کے مطابق اس تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ شری بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی، پنچگائی حق-حقوق دھاریوں، کیدارناتھ تیرتھ پروہت سماج اور عقیدت مندوں، مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں آچاریہ ویدپاٹھیوں کی جانب سے ، شری کیدارناتھ دھام کے دوازے کھولنے کی تاریخ یقینی کی گئی۔کیدارناتھ، بدری ناتھ ٹیمپل کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہریش گوڑ نے بتایا کہ بھیروناتھ جی کی پوجا 20 اپریل کو ہوگی اور بھگوان کیدارناتھ کی پنچ مکھی ڈولی جمعہ 21 اپریل کو کیدارناتھ کے لیے روانہ ہوگی۔ اس دن پنچ مکھی ڈولی وشوناتھ مندر گپت کاشی میں آرام کرے گی۔ اس کے بعد 22 اپریل کو ڈولی رات کے آرام کے لیے پھاٹا پہنچے گی۔ آنے والی 23 اپریل کو، پنچ مکھی ڈولی پھاٹا سے رات کے آرام کے لیے گوری کنڈ پہنچے گی۔ 24 اپریل کو پنچ مکھی ڈولی گوری کنڈ سے کیدارناتھ دھام پہنچے گی اور منگل 25 اپریل کو صبح 6.20 بجے شری کیدارناتھ دھام کے دروازے عقیدت مندوں کے لیے کھل جائیں گے۔