خصوصی ریاست کا درجہ ملنے سے بہار کی مزید ترقی ہوگی : ہزاری

سمستی پور ،فروری ۔ بہار اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے سنیئر لیڈر مہیشور ہزاری نے بہار کو خصو صی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی درجہ ملنے سے اس ریاست کی مزید ترقی ہوگی ۔ مسٹر ہزاری نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ مرکزی حکومت کی ایک رپورٹ میں بہار کو ملک کی سب سے غریب ریاست بتایا گیا ہے ۔ اس لئے مرکزی حکومت بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ٰنتیش کمار کی قیادت میں غریب ریاست ہوتے ہوئے بھی بہار اپنے وسائل سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ مسٹر ہزاری نے مرکز سے ذات پر مبنی مردم شماری کا بھی مطالبہ دہراتے ہوئے کہاکہ ملک میں جب چرند و پرند کی گنتی ہوسکتی ہے تو لوگوں کی گنتی کیوں نہیں ہوسکی ۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے سنیئر لیڈر اور خان پور بلاک کے پرمکھ سنی ہزاری سمیت دیگر لیڈرا ن موجود تھے ۔

Related Articles