حیدرآباد میں بائیک شوروم میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

حیدرآباد، ستمبر۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ا یک الیکٹرک بائک شوروم میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں واقع بائک شوروم میں پیر کی رات تقریباً 23.00 بجے ای بائک کی بیٹریاں پھٹ گئیں اور آگ تیزی سے چار منزلہ عمارت میں بنے لاج کم ہوٹل تک پھیل گئی۔موقع پر پہنچے حیدرآباد کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ آگ میں چھ سیاحوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر اپنی جان بچانے کی کوشش میں لاج سے چھلانگ لگانے کی کوشش میں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔ موقع پر پہنچنے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا اور لاج میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیر داخلہ محمد محمود علی اور وزیر تلسانی سرینواس یادو بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Related Articles