حکومت ہر لمحہ ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ سندھیا
شیوپور،اگست۔مرکزی شہری ہوائی بازی کے وزیر جیورادتیہ سندھیانے کہا ہے کہ حکومت ہر لمحہ ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مرکزی وزیر مسٹر سندھیا نے آج شیوپور ضلع کے جلال پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کیا اورمتاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت ہر لمحہ ضرورت مندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت علاقے کے لوگوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں امدادی ٹیم تعینات کرکے سروے کیاجا رہا ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔