حکومت نے ریلوے میں پانچ لاکھ افرادکو دی نوکریاں : وَیشنو

نئی دہلی، مارچ۔حکومت نے کہا ہے کہ مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد تقریباً پانچ لاکھ نوجوانوں کو ریلوے میں نوکریاں ملی ہیں۔ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کو لوک سبھا میں ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ریلوے میں مسلسل بھرتیاں ہو رہی ہیں اور بھرتی کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھرتی کا عمل درہم برہم رہتا ہے تو ایسی خصوصی مہم چلانی پڑتی ہے۔ سنہ 2009 میں ریلوے کی جانب سے ایک خصوصی بھرتی مہم چلائی گئی تھی کیونکہ اس وقت بھرتیاں خلل پڑشکار ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے آنے کے بعد2014 سے اب تک تین لاکھ 44 ہزار 646 افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں اور ایک لاکھ 40 ہزار 713 آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے جبکہ 2014 تک دو لاکھ 42 ہزار 709 کی تقرری ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور تمام بھرتیاں شفاف طریقے سے کی جا رہی ہیں۔مسٹر ویشنو نے کہا کہ حکومت بھرتی کے معاملے میں امیدواروں کے مسائل سے حساس ڈھنگ سے نمٹ رہی ہے۔ حکومت کو جو بھی شکایت آرہی ہے، اسے خوش اسلوبی اور حساس طریقے سے حل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر پی ایف، عوام اور بالخصوص خواتین کی حفاظت کے بارے میں بھی بہت حساس ہے۔

Related Articles