جے ڈی یو کو مضبوط کرنے کیلئے کرتے رہیںگے کام : آر سی پی
پٹنہ ،مئی۔بہار میں حکمراں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے تیسری مرتبہ راجیہ سبھا جانے سے محروم مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ نے تنظیم کو مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے وزیراعظم بننے کے امکان کو یکسر مستر د کردیا ۔ مسٹر سنگھ کو جے ڈی یوکی طرف سے راجیہ سبھا کا امیدوار نہ بنائے جانے کے بعدسموار کو یہاں پہلی بار نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اب وہ تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ مسٹر کمار کے وزیراعظم بننے کے امکان کو بھی واضح طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسٹر کمار کبھی وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کی پارٹی جے ڈی یو صرف بہار تک محدود ہے۔ دوسری ریاستوں میں پارٹی ا بھی مضبوط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار سے بھی پارٹی زیادہ سے زیادہ 20 ایم پی بھیج سکتی ہے۔ اس وقت صرف 16 ایم پی ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لیے کم از کم 273 سیٹوں کی ضرورت ہے ، جو فی الحال جے ڈی یو کے لیے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یا کوئی اور پارٹی اپنی پارٹی چھوڑ کر مسٹر کمار کو وزیر اعظم کیوں بنائے گی۔ اسے سمجھے جاسکتا ہے ۔مرکزی وزیر نے مرکز میں سیٹوں کی بنیاد پر وزیر بننے کے مطالبے پر مسٹر کمار کی ان باتوں کو بھی سرے خارج کر دیا ، جس میں انہوں نے دو سال قبل مرکز میں سیٹوں کی بنیاد پر وزارت عہدے کی تقسیم کا مطالبہ کیا تھا۔ ابھی بی جے پی کے پاس خود 303 اراکین پارلیمنٹ ہیں ۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ ایسے میں وہ کیوں دوسری پارٹیوں کے لوگوں کو کابینہ میں برابر جگہ دے گی ۔ ایک وزیر بنا دیا وہ بھی بڑی بات تھی ۔مسٹر سنگھ نے پارٹی کی طرف سے انہیں موقع دیئے جانے پر وزیراعلیٰ مسٹر کمار کا شکریہ ادا کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم استعفیٰ دینے کو کہیںگے تو وہ دے دیںگے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر بنائے رکھنا یا ہٹانا وزیراعظم کا خصوصی اختیار ہے ۔مرکزی وزیر نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہاکہ وہ وزیراعظم کے پاس جائیںگے کہ کیا کرنا ہے ۔ وزیراعظم کبھی بھی استعفیٰ کا مطالبہ کرسکتے ہیں یا ہم کبھی بھی استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ سب کچھ ہوسکتاہے ۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ جے ڈی یو یا وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے ابھی استعفیٰ دینے کو نہیں کہا ہے ۔ راجیہ سبھا کی نامزدگی میں شامل ہونے پر انہوںنے کہاکہ اگر وزیراعلیٰ مسٹر کمار بلائیںگے تو کیوں نہیں جائیںگے ، بلکل جائیںگے ۔وہیں ، مسٹر سنگھ نے جے ڈی یوکے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ سے اختلاف پر واضح کیاکہ ” کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ للن سنگھ ہم سے ناراض کیوں رہیںگے ، وہ لوک سبھا کے لیڈر ہیں اور ہم راجیہ سبھا کے ہیں۔“