جے پی نڈا کل سے کرناٹک کے دو روزہ دورے پر جائیں گے
بنگلور، جنوری۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا 5 اور 6 جنوری کو کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔یہ اطلاع بی جے پی کی طرف سے بدھ کے روز جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ اپنے دورے کے دوران مسٹر جے پی نڈا ٹمکور اور چتردرگا اضلاع میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اسی دوران سدگنگا مٹھ سمیت مختلف مٹھوں کا بھی دورہ کریں گے۔ مسٹر نڈا بی جے پی کے جمعرات کی سہ پہر کو ٹمکورو کے مدھوگیری اسمبلی حلقہ کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کریں گے۔اسی شام وہ چتردرگا میں پارٹی کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کارکنوں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ریلیز کے مطابق، وہ جمعہ کے روز پنچمسالی مٹھ اور والمیکی گرو مٹھ کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ داونگیرے میں بوتھ لیول پارٹی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اسی شام کو مسٹر نڈا ضلع ٹمکورو کے سیرا میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔