جی۔20 کی صدارت سنبھالنے پر یوگی نے مودی کو دی مبارک باد
لکھنؤ:، دسمبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو ہندوستان کے جی۔20 کی صدارت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارک باد پیش کیا۔یوگی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا معزز وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان سودیو کٹمب کم کےمقصد کو حاصل کرتے ہوئے عالمی نقشے پر نئی نئی حصولیابیاں حاصل کررہا ہے۔ جی۔20 کی صدارت اس کی تازہ مثال ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو سال پر اس حصولیابی کے لئے آپ کو مبارک باد۔وزیر اعلی نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا آزادی کے امرت مہوتسو سال میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اس حصولیابی کے لئے مبارک باد۔جی۔20 سمٹ فی سال منعقد ہوتا ہے۔ جی۔20 گروپ میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کناڈا، چین، فرانس، جرمنی،ہندوستان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، کوریا ، میکسیکو، روس، سعودی عرف، جنوبی افریقہ، ترکی، امریکہ۔برطانیہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جی۔20 اراکن عالمی جی ڈی پی میں تقریبا 85فیصدی، عالمی کاروبار میں 75فیصدی سے زیادہ اور عالمی آبادی کے تقریبا دوتہائی کی قیادت کرتے ہیں۔