جوکا میٹروکا افتتاح ,میرا یہ ڈریم خواب تھا اور میں نے وزیر ریلوے کی حیثیت سے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا:ممتا بنرجی

کلکتہ ،دسمبر۔وندے بھارت کے افتتاح کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، میری دعا ہے کہ بھگوان کو آپ کو طاقت دے۔اتنے بڑےصدمے کے باوجود آپ ویڈیو لنک کے ذریعہ پروگرام میں شریک ہوئے اس کے لئے میں شکر گزار ہوں اور آپ سے درخواست کرتی ہوں گرچہ ماں کے انتقال کی وجہ سے اس مرتبہ آپ کلکتہ نہیں آسکے مگر آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ جلد سے جلد کلکتہ کا دورہ کریں۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ میں آپ کو اس وقت آرام کرنے کےلئے کہوں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ آج میرے ڈریم پروجیکٹ کا افتتاح ہورہا ہے، جب میں وزیر ریلوے تھیں تو میں صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل ، سابق میئر شوبھن چٹرجی اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو لے کر اس میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا۔شوبھن چٹرجی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے جوکا میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح ہوا تھا۔اس پروجیکٹ کی تکمیل کےدوران بہالا کے عوام بہت قربانیاں دی ہیں میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔مجھے امید ہے کہ عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی پلیٹ فارم نمبر 23سے اسٹیج پر آرہی تھیں تو ممتا بنرجی کو دیکھتے ہوئی بی جے پی حامی جے شری رام کے نعرے لگانے ۔ممتا بنرجی برہم ہوگئیں اور وہ پلیٹ فارم نمبر 22پر لگےاسٹیج کے نیچے بیٹھ گئیں۔مرکزی وزیر ریلوے ممتا بنرجی کو ہاتھ جوڑ کراسٹیج پر آنے کی کوشش کی ۔وزیر اعظم مودی والدہ کے انتقال کی وجہ سے کلکتہ نہیں آسکے ہیں تاہم ویڈیو لنک کے ذریعہ ٹرین کا افتتاح کیا۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آج جن 5ریلوے پروجیکٹ کا افتتاح ہورہا ہے ان میںسے 4 کے منصوبوں کو ان کے وزیر ریلوے کے دور میں حتمی شکل دی گئی اور بجٹ بھی مختص کیا گیاتھا۔دوسری طرف، ممتا بنرجی نے کہا کہ ڈانکونی۔چندن پور چوتھی لائن، بنچی۔شکتی گڑھ تیسری لائن اور شمالی بنگال کی فلکتا-گمانیہاٹ دوسری ریلوے لائن کے کام کے منصوبے کو اس وقت حتمی شکل دی گئی جب وہ اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں ریلوے کی وزیر تھیں۔ بعد میں ممتا نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پروجیکٹ کا بجٹ مختص کیا اور سنگ بنیاد رکھاتھا۔

Related Articles