جوٹ کمشنر بدعنوان اور پلاسٹک لابی سے تال میل بنارکھا ہے:ارجن سنگھ

کلکتہ،اپریل ۔مرکزی وزیر ٹیکسٹائل وزیر پیوش گوئل کی تنقید کرنے کے بعد بی جے کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے جوٹ کارپوریشن کے کمشنر پر بدعنوانی میں ملو ث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئیکہا کہ جوٹ کارپوریشن کی بدعنوانی کی وجہ سے جوٹ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے۔ 13 دسمبر کو میں نے اور لاکیٹ چٹرجی کے ساتھ جوٹ کارپوریشن کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ مگر میٹنگ کے منٹس کیوں شائع نہیں ہو رہے؟ ڈھائی ہزار روپے فی ٹن کے خسارے میں جوٹ مل کب تک چلے گی؟ جوٹ کمشنر نے اپنی وفاداری پلاسٹک لابی کو بیچ دیا ہے۔ جوٹ کی صنعت کو مسلسل تباہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جوٹ کارپوریشن کے سربراہ مالے چکرورتی پلاسٹک لابی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بیرک پور کے بی جے پی ایم پی نے کہاکہ“اب جوٹ کمشنر بدعنوان ہے۔ جوٹ کمشنر مالے چکرورتی پلاسٹک لابی کے قریب ہیں۔ اس کرپشن کا پتہ لگانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جائے۔ میں ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر سے اس فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں نے وزیراعظم سے خط میں درخواست بھی کی ہے۔ بنگال، اڑیسہ، آسام اور بہار کے وزرائے اعلیٰ کو آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ میں ایک دو دن میں جوٹ کمشنر کے دفتر میں دھرنا دوں گا۔ریاستی سیاست اب ارجن سنگھ کی گرج سے زوروں پر ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وہ ترنمول کانگریس میں واپس آ رہے ہیں۔تاہم انہوں نے اس معاملے کو ٹال دیا ہے۔ بیرک پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے کہا کہ میں پارٹی کے خلاف کام نہیں کر رہا ہوں۔ میرے ساتھ کوئی نہ آیا تو میں اکیلا ہی چلنے پر مجبور ہوگیا ہوں۔ آج میں ایک خط لکھ کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی لکھا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔

 

Related Articles