جونپور:سڑک حادثے میں بائیک سوار میاں۔بیوی کی موت
جونپور:جون۔ اترپردیش کے ضلع جونپور کے سنگرامئو علاقے میں منگل کی صبح بائیک اور پک اپ میں ٹکر ہونے سے موقع پر ہی بائیک سوار جوڑے کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق ضلع میں بدلا پور تھانہ علاقے کے گھن شیام پولیس چوکی علاقے کے بڑیری گاؤں باشندہ سبھاش سنگھ(42) اپنی بیوی نیلم سنگھ(40) کے ساتھ ڈھکوا کی طرف سے گھر جارہے تھے۔ جیسے ہی بائیک سوار میاں۔بیوی ہائی وے پر بہرا کے نزدیک پہنچے تھے کہ پیچھے سے آرہی تیز رفتار آم لدے پک اپ نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بائیک سوار میاں۔بیوی کی موقع پرہی موت ہوگئی۔موقع پر پہنچے آس پاس کے لوگوں نے کسی طرح انہیں باہر نکالا اور مقامی پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے پک اپ کو ضبط کرلیا ہے۔