جولوگ بی جے پی میں شرم محسوس کرتے ہیں وہ چھوڑ کر چلے جائیں :دلیپ گھوش

کلکتہ,نومبر, بنگال اسمبلی انتخابات سے ہی بی جے پی کے درمیان گھماسان کا سلسلہ جاری ہے۔سابق گورنر و بنگال کے سینئر بی جے پی لیڈر مسلسل ریاستی قیادت کی تنقید کررہے ہیں اب بی جے پی کے سابق ریاستی صدر و قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے تتاگت رائے کی عوامی سطح پر تنقید کرتے ہوہئے کہا ہے کہ اگر وہ بی جے پی میں شرم محسوس کررہے ہیں تو انہیں بی جے پی چھوڑ دینا چاہیے۔دلیپ گھوش نے کہا کہ تتاگت رائے کب تک شرم محسوس کریں گے انہیں پارٹی چھوڑ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جنہیں سب سے زیادہ دیا ہے۔ وہی اب پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچارہے ہیں۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے۔ تاہم ریاستی بی جے پی صدر سکانت مجمدار اس معاملے کو مرکزی قیادت کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت، تتھاگتا رائے کے پاس کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ وہ مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن تھے۔ اس لیے مرکزی قیادت ان کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرے گی۔ممبر پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اسے پارٹی کے اندر بتایا جائے۔ باہر کہنا درست نہیں۔ تتھاگت رائے ریاستی بی جے پی کے سابق صدر کے حملے کو اہمیت دینے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے بیان کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔راجیو بنرجی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد دلیپ گھوش نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ ترنمول کانگریس سے آنے والوں نے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔اس پوسٹ پر دلیپ گھوش کی تتاگت رائے نے سخت تنقید کی۔ایک دن قبل بھی جب دلیپ گھوش نے سبرتومکھرجی کے انتقال پر تعزیتی بیان جاری کیا تھا تو بھی تتاگت رائے نے ان کی تنقید کی تھی۔تتاگت رائے بی جے پی کی شکست کےلئے دلیپ گھوش اور کیلاش وجے ورگی کو ذمہ دار مانتے ہیں۔

 

Related Articles