جنسی تناسب کو برابر کرنے پر زور: شیوراج

بھوپال، نومبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ خواتین کو ان کے حقوق دلانا ان کی زندگی کا مقصد ہے اور جنسی تناسب کو برابر کرنے پر ان کا زور ہے۔مسٹر چوہان آج یہاں خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کے فیلڈ اسٹاف کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور ترغیب پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد ماں، بہن اور بیٹی کو حقوق دلانا ہے۔ اس کا زور جنسی تناسب کو برابر کرنے پر ہے۔ خواتین اور اطفال کی ترقی ان کے لیے صرف ایک محکمہ نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے آنگن واڑی مراکز میں بہترین کام کرنے والے آنگن واڑی ہیلپروں اور افسروں کو توصیفی اسناد دے کر اعزاز سے نوازا۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ آنگن واڑی کے بچوں کے لیے کھلونے کے لیے ہاتھ ٹھیلا لے کر نکلے تھے لیکن لوگوں نے کئی ٹرک بھر دیئے، کروڑوں کے چیک بھی دیے۔ اس کا مطلب ہے کہ معاشرے کے پاس بہت کچھ ہے۔ لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ اسی لیے حکومت نے ’اڈپٹ اے آنگن باڑی‘ مہم شروع کی، جس کا مقصد سماج کو آنگن واڑی سے جوڑنا ہے۔انہوں نے محکمہ کے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا محکمہ یہ عہد لے سکتا ہے کہ ایک سال کے اندر ایک بچہ بھی کم وزن نہیں رہے گا۔ یہ کر کے دکھائیں گے۔ محکمہ کی اسکیموں کا بھی فائدہ دیں گے اور سوسائٹی سے تعاون بھی لیں گے۔

Related Articles