جمہوریت کا چوتھا ستون ہے میڈیا :کھٹر
چنڈی گڑھ، نومبر۔ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے میڈیا والوں کو قومی یوم صحافت پر مبارکباد دی ہے اور قوم اور جمہوریت کے تئیں ان کی خدمات کے لئے ان کی تعریف کی ہے۔مسٹر کھٹر نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ میڈیا حکومت کے کام اور پالیسیوں کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ اسی لیے میڈیا کو جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔ میڈیا نے ہمیشہ معاشرے کی آواز بننے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے تیزی سے معلومات کی ترسیل کرتا ہے۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ میڈیا ملک اور ریاست کے عوام کو باشعور بنانے کے لیے اسی جوش و جذبے اور غیر جانبداری کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔