جد ید سہولیات سے آراستہ نو تعمیر اراکین اسمبلی کی رہائش کا نتیش نے افتتاح کیا
پٹنہ، اکتوبر، ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ویرچند پٹیل واقع نو تعمیرممبران اسمبلی رہائش احاطہ‘ میںممبر اسمبلی رہائش منصو بہ(ودھایک آواس یوجنا) تحت معززارکان اسمبلی کے لیے بنائے گئے مکانات کا فیتہ کاٹ کر اور نیم پلیٹ کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نو تعمیر عمارتوں کا معائنہ بھی کیا۔معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو احاطے کی صفائی اور عمارتوں کے مینٹننس کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ احاطہ میں پودا لگائیں اور اس کی مناسب دیکھ بھال کرائیں۔ ساتھ ہی احاطہ میںسیکورٹی کے ہمیشہ پختہ انتظامات رکھیں۔ جدید سہولیات سے آراستہ’ نو تعمیر ارکان اسمبلی کی رہائش‘ تعمیر کی گئی ہے ۔ نوتعمیر شدہ رہائش گاہ کو آج منتقل کیا جا رہا ہے۔ بقیہ رہائش کی تعمیر کو جلد مکمل کرائیں۔ ہا ئوسنگ کمپلیکس کے ساتھ ساتھ بیرونی احاطے کی بھی صفائی اورمینٹننس کا کام بھی بہتر طریقے سے کریں تاکہ یہ جگہ خوبصورت اور دلکش نظر آئے۔اس موقع پر عمارت تعمیرات کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں، وزیر اعلیٰ نے آٹھ معزز ارکان اسمبلی،جیسے مسٹر رام ورچھ سدا، مسٹر اظہارالحسین،مسٹر للت نارائن منڈل ، مسٹر شمبھوناتھ یادو، مسٹر رامبلی سنگھ یادو،مسٹر رنوجے ساہو، مسٹر ہری شنکر یادو اورمسٹر ارون سنگھ کونو تعمیر رہائش کی علامتی چابیاں سونپیں۔پروگرام میں عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر کمار روی نے وزیر اعلیٰ کو’سانسکیرتی چار ادھیائے‘ اور ’لوک راج کے لوک نائک‘نامی دو کتابیں پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔