جامعہ نگر کی پارکنگ میں لگی آگ، کئی گاڑیاں آگ کی زد میں
نئی دہلی، جون۔دہلی کے جامعہ نگر میں بدھ کو ایک پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ڈی ایف ایس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ مین تکونہ پارک کی میٹرو پارکنگ میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔اس حادثے میں کم از کم 10 کاریں، دو اسکوٹی، ایک موٹر سائیکل، 30 نئے ای رکشا اور 50 پرانے ای رکشے جل گئے۔ڈی ایف ایس کے ڈائرکٹر اتل گرگ نے کہا ’’آگ جامعہ نگر کے میٹرو پارکنگ ایریا میں لگی۔ آگ نے گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔