تیرتھ یاتراوں کی توسیع کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش: ہندستان
نئی دہلی، جنوری۔ ہندستان نے پاکستان کے ساتھ دونوں ممالک کے تیرتھ یاتریوں کے لئے اجازت یافتہ مذہبی مقامات کی فہرست کو وسعت دینے کی تجویز پر مثبت موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سمت میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان مذہبی مقامات کی یاتراوں 1974کا پروٹوکول ہے جس کے مطابق باقاعدہ طورپر یاترائیں ہوتی ہیں۔ دونوں طرف کے لوگوں کی خواہش ہے کہ اجازت یافتہ مذہبی مقامات کی فہرست اور یاترا کے طریقوں کی توسیع ہونی چاہئے۔ فطری ہے کہ اس بارے میں پروٹوکول کے تحت ہی بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔مسٹر باگچی نے کہاکہ ہندستان کا اس معاملے میں مثبت موقف ہے اور وہ اس موضوع پاکستانی فریق کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ وبا کے مدنظر لوگوں کو آنے جانے اور جمع ہونے پر اس وقت پابندی ہے صورتحال کے معمول پر آنے ہم امید کرتے ہیں کہ اس وقت کا استعمال دو طرفہ پروٹوکول کے تحت بات چیت کرنے میں کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تیرتھ یاتریوں کی دلچسپی کے مقامات پر سیر جلد شروع ہوجائے گی۔