ترنگا آسانی سے دستیاب کرانے کا مقصد، سیاست کرنا نہیں ہے: شرما

بھوپال، اگست۔مدھیہ پردیش میں ‘ہر گھر ترنگا مہم کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ نے عام آدمی کو ترنگا دستیاب کرانے کے مقصد سے ایک مرکز کھولا ہے۔ریاستی یونٹ کے صدر وشنو دت۔ شرما نے آج کہا کہ مرکز کا مقصد ترنگا آسانی سے دستیاب کرانا ہے، سیاست کرنا نہیں۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر شرما نے کہا کہ ہر گھر پر ترنگا لہرانے کی وزیر اعظم کی کال کی بنیاد پر پارٹی نے ترنگا آسانی سے دستیاب کرانے کے ارادے سے یہ مراکز کھولے ہیں، سیاست کرنا ان کا مقصد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ‘آزاد کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔ انہیں وزیر اعظم کی اس کال کو مثبت طور پر لینا چاہئے اور ترنگا فراہم کرنے کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔ترنگے کی فروخت سے متعلق کانگریس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی ترنگا نہیں بیچ رہی ہے، فراہم کر رہی ہے۔ کانگریس پر بگڑی ہوئی ذہنیت کی پارٹی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مہاتما گاندھی کے نظریات کو تباہ کر دیا ہے۔بی جے پی کی ریاستی اکائی نے ایسے سہولت مراکز کھولے ہیں، جہاں عام لوگوں کو ترنگا آسانی سے دستیاب ہے۔ کانگریس نے پارٹی پر ان مراکز پر ترنگا بیچنے کا الزام لگایا ہے۔

Related Articles