ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی سبودھ ادھیکاری سے تین گھنٹے سے زاید پوچھ تاچھ نہیں کی جاسکتی ہے

سی بی آئی کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت

کلکتہ ،ستمبر ۔کلکتہ ہائی کورٹ نے آج سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی سبودھ ادھیکاری سے تین گھنٹے سے زاید پوچھ تاچھ نہیں کی جاسکتی ہے۔سی بی آئی کو یہ ہدایت بیچ پورسے ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی کی درخواست پر کلکتہ ہائی کورٹ نے دی ے جسٹس آئی پی مکھرجی کی ڈویژن بنچ نے بیج پور سے ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی سے پوچھ گچھ میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کو سلسلہ وار ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سبودھ ادھیکاری کو چٹ فنڈ کیس میں ملزم کے طور پر طلب کیا جاتا ہے تو کم از کم دس دن پہلے نوٹس بھیجا جانا چاہئے۔ یہاں تک کہ اگر گواہ کے طور پر طلب کیا جاتا ہے، ترنمول ایم ایل اے کو پوچھ گچھ سے پہلے 72 گھنٹے کا نوٹس دینا ہوگا۔سی بی آئی نے چٹ فنڈ معاملے میں 4 ستمبر کو حالی شہر میونسپلٹی کے چیئرمین راجو سہانی کے گھر سے آٹھ لاکھ روپے برآمد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے بعد ممبر اسمبلی سبودھ ادھیکاری کے گھر کی تلاشی لی۔ انہیں نوٹس بھیجا۔نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے ہائی کورٹ سے اپیل کی تھی سبودھ ادھیکاری کی جانب سے ترنمول کے ایم پی اور وکیل کلیان بنرجی نے ہائی کورٹ میں عرضی دی۔ ماضی میں مدن مترا، سدیپ بندوپادھیائے جیسے کئی لیڈروں کو شاردا، روز ویلی جیسے چٹ فنڈ کیسوں میں گواہ کے طور پر بلایا گیا ہے اور انہیں سی بی آئی نے گرفتار بھی کیا ہے۔

Related Articles