بی جے پی وہ پارٹی نہیں جہاں آگے بڑھنے کے لئے خاص کنبے میں پیدا ہونا پڑے:نڈا
کانپور:نومبر۔بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کانگریس اور دیگر مخالف پارٹیوں کے اقربا پروری پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی ایسی پارٹی نہیں ہے جہاں کسی کارکن کو تنظیم میں آگے بڑھنے کے لئے کسی خاص کنبے میں پیدا ہونا پڑے۔نڈا نے منگل کو اترپردیش دورے کے دوسرے دن کانپور میں پارٹی کے ریجنل دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جہاں سامنے بیٹھا ہوا کارکن کل کو اسٹیج پر ریاست کی قیادت کرسکتا ہے۔ یہ کانگریس نہیں ہے جہاں پر آپ کو آگے بڑھنے کے لئے ایک خاص کنبے میں پیدا ہونا پڑتا ہے۔اس سے پہلے نڈا، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ صبح تقریبا ساڑھے دس بجے خصوصی طیارے سے یہاں واقع چکیری ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد قدوئی نگر سبزی منڈی واقع بابا نام دیو گرودوار پہنچے۔ تقریبا 15منٹ تک گرودواے میں قیام کے دوران انہیں سروپا پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔گرودوارے میں اپنے مختصر خطاب کے دوران نڈا نے سکھ سماج کے مفاد میں مودی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واقع کرتارپور کاریڈور کھلوانے اور افغانستان سے گروگرنتھ صاحب ہندوستان واپس لانے سمیت تاریخی کام کئے گئے ہیں۔اس موقع پربی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ،نائب وزیر اعلی کیسو پرساد موریہ اور بی جے پی کے ریاستی انچارج رادھا موہن سنگھ بھی موجود رہے۔بی جے پی صدر نے کانپور میں ساکیت نگر واقع ریجنل دفتر اور پارٹی کے نواضلاع میں دفاتر کا آن لائن افتتاح کیا۔ اس موقع پرنڈا نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھگوان نے جس نظریہ کے ساتھ مجھے وابستہ کیا تھا وہی راستہ صحیح نکلا،آج ہم اسی راستے پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا میں ہمیشہ کہتا ہوں راستے کے مسافر کو رکنا نہیں۔ چلتے رہنا ہے۔ پارٹی کو مضبوط کرنا ہی ہماراہدف ہے۔ اس دوران یوگی نے کہا کہ بی جے پی کے لئے شخصیت نہیں ملک سب سے اوپر ہے۔ جب کورونا میں پوری دنیا پریشان تھا لوگ جان بچانے کی کوشش میں مصروف تھے تب بی جے پی کارکن جان کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کا تحفظ کے لئے وقف تھے۔آنے والے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے کارکنوں کو خدمت خلق کے جذبے سے کام کرنے کی اپیل کی۔اس کے بعد دوپہر تقریبا ایک بجے وہ نرالا نگر ریلوے میدان میں پارٹی کے کانپور اور بندیل کھنڈ علاقے کے تقریبا 22 ہزار بوتھ صدور کے ساتھ انتخابی تیاریوں کاجائزہ لے کر آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارتی کی جیت یقینی بنانے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیا۔ کانپور میں تقریبا چار گھنٹے کی کوشش کے بعد نڈا دہلی روانہ ہونگے۔