بی جے پی نے ہماچل پردیش کی دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی، اکتوبر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے چھ امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی۔پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کی منظوری دی گئی۔اس فہرست میں دہرہ سے رمیش دھوالا، جوالا مکھی سے رویندر سنگھ روی، کلو سے مہیشور سنگھ، بڑسر سے محترمہ مایا شرما، ہرولی سے پروفیسر۔ رام کمار اوررام پور سے کول نیگی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔بی جے پی نے بدھ کو 62 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر کو سراج سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی نے پہلی فہرست میں ایک وزیر سمیت 11 موجودہ ایم ایل اے کے ٹکٹ کاٹے ہیں۔پہلی فہرست میں پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا گیا ہے اور دوسری فہرست میں ایک خاتون شامل ہے۔ اس طرح سے اب تک اعلان کردہ 68 امیدواروں میں چھ خواتین ہیں۔

Related Articles