بی جے پی مذہب اور ذات پر منبی سیاست کرنا چاہتی ہے:نریش اتم

بریلی:جنوری۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعر ہ دے کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔اترپردیش میں عام آدمی اور کسان کافی پریشان ہیں اور عوام الناس سماج وادی پارٹی کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دفع عوام بی جے پی کو ہٹانے کا من بنا چکے ہیں۔بریلی۔مرادآباد ایم ایل سی حلقے سے اپنے امیدوار کی حمایت میں بدھ کوانتخابی مہم کے لئے پہنچے پٹیل نے کہا کہ آوارہ مویشیوں کے لئے ٹھوس پالیسی بنانی چاہئے۔ تاکہ کسانوں کو فصلیں تباہ نہ ہوں۔ ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر آوارہ مویشیوں پرکوئی ٹھوس پالیسی نہیں بنارہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب اور ذات پر مبنی سیاست کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی پورے ملک اور ریاست کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔ وہ فرضی اور صرف ہوا ہوائی باتیں کررہی ہے۔

Related Articles