بی جےپی کی مجرمین کی پشت پناہی سے عام آدمی پریشان:اکھلیش

لکھنؤ:مارچ۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش میں دوبارہ چھل۔بل سے آئی بی جے پی کے پشت پناہی میں جرائم پیشہ افراد نے بے خوف اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ انتظامیہ بھی ان پر ہاتھ ڈالنے میں پیش و پیش کا شکار ہے۔یادو نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی اقتدار میں پہلے بھی خوف اور بدعنوانی کا بول بالا تھا اور اب تو دوبارہ اقتدار ملنے سے شرپسند عناصر کو پرغرور قیادت کا بھی ساتھ مل گیا ہے۔ بی جے پی حکومت کی واپسی پرددھی سونبھدر میں ہولی کے موقع پر بلڈور پر شرپسندعناصر نے بارات نکالی اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں دوبارہ چھل۔بل سے آئی بی جے پی حکومت سے عوام کی توقعات پر پانی پھرا ہے اور چاروں جانب مایوسی کا دور دورہ ہے۔ ابھی تو حلف بردار بھی نہیں ہوئی ہے۔ عام آدمی کا جینا شکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا غازی آباد میں ہولی کے دن گھر میں گھس کر صاحب آباد علاقے میں 11ویں کی طالبہ سے عصمت دری کا واقعہ روشنی میں آیا۔متاثرہ جب تھانے میں شکایت درج کرانے گئی تو اس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔یہی نہیں اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی کے جھوٹے وعدوں سے پریشان ہوکر بندیل کھنڈ کے کسان اور نوجوان خودکشی کو مجبور ہیں۔71دنوں میں 76لوگوں نے خودکشی کی ہے۔نہ نوجوانوں کو روزگار نہ ہی کسانوں کو ان کے پیداوار کی قیمت ملنے کی امید، خود کشی کرنے والوں میں طلبہ، نوجوان، بے روزگار، کسان، خواتین اور دیگر کئی طبقات شامل ہیں۔کسان اور نوجوانوں کی تو بد سے بدتر حالت ہے۔متاثرہ کنبوں کی مدد بھی نہیں کی جاری ہے بی جے پی حکومت تو مکمل طور سے غیر حساس ہے۔

Related Articles