بی آئی ایم ایس ٹی ای سی ممالک کو زراعت میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے: تومر
نئی دہلی، نومبر۔زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ زراعت کی تبدیلی کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک جامع علاقائی حکمت عملی تیار کرنے میں تعاون کریں۔غذائیت سے بھرپور خوراک کے طور پر جوارکی اہمیت اور بین الاقوامی جوار سال 2023 کے دوران جوار اور اس کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹرتومر نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک سازگار زرعی خوراک کا نظام اور سب کے لیے غذائیت کے تئیں صحت مند خوراک کے طور پرجوار کو فروغ دینے کے اقدام میں فعال حصہ داربنیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور کیمیکلز کے استعمال کو کم کرنے کے لیے قدرتی اور ماحولیاتی کھیتی کو فروغ دینا چاہیے۔
مسٹر تومر کی قیادت میں بے آف بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) کی دوسری زراعت کی وزارتی سطح کی میٹنگ جمعرات کو ہندوستان کی میزبانی میں ہوئی۔ اس میں بھوٹان، بنگلہ دیش، نیپال، میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے وزرائے زراعت نے بھی اس میں شرکت کی۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل فارمنگ اور درست کھیتی کے ساتھ ساتھ، ‘ون ہیلتھ نقطہ نظر کے تحت اقدامات بھی ہندوستان میں شکل اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے غذائی تحفظ، غذائیت، ماحولیاتی پائیداری اورمعاش کی حمایت یقینی بنانے کے لئے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جس کے لئے ’ون ہیلتھ‘ اوردیگر پروگراموں کے تحت موسمیاتی تبدیلی، زرعی حیاتیاتی تنوع، مائکروبیل سے بچاؤ کے خلاف مزاحمت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تکنیکی اوراقتصادی تعاون میں اضافہ متوقع ہے۔