بپلب دیو تریپورہ سے بی جے پی کے راجیہ سبھا کے امیدوار
نئی دہلی، ستمبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق وزیر اعلیٰ بپلب دیو کو تریپورہ میں راجیہ سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آدھی رات کو ریلیز میں بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے مسٹر بپلب دیو کو تریپورہ میں راجیہ سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر دیو تریپورہ میں بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ انہیں پارٹی میں ہریانہ کا چارج بھی دیا گیا ہے۔