بنگال میں ادھیر رنجن نے کانگریس کے بھارت جوڑو یاترا کی کمان سنبھالی
ساگردیپ(مغربی بنگال)، دسمبر۔کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر(28دسمبر1885)کے جشن میں پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ کے صدر اور سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے بدھ کو ریاست میں بھارت جوڑو مہم(پہاڑ سے سمندر تک) کی شروعات کی۔مسٹر چودھری نے کلش میں خلیج بنگال اور پاک گنگا جل کو بھر کر اور کپل منی آشرم مندر میں روایتی طور پر پوجا کرنے کے بعد ہزاروں لوگوں کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے بنگال مہم کا آغاز کیا۔ یہ یاترا شمالی 24پرگنا ضلع کے جنوبی حصے سے شروع ہوئی اور اس کا اختتام تقریبا 800کلومیٹر دور دوردرازشمالی حصہ دارجلنگ کی پہاڑیوں میں ہوگی۔اس درمیان مسٹر چودھری نے کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس کے اعلی سطحی لیڈروں اور ہزاروں لیڈروں اور لوگوں کی موجودگی میں تاریخی مہم شروع کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ یاترا کے سلسلے میں مقامی اور عام لوگوں میں جوش اور خوشی دیکھ کر وہ جذبات سے مغلوب ہو گئے۔ یاترا میں آئے لوگوں میں خاص طور سے کسان،ماہی پروری کمیونٹی سے جڑے لوگ اور سماج کے محروم کمیونٹی کے لوگ شامل تھے۔