بنڈی سنجے کی گرفتاری، تلنگانہ کے کاماریڈی میں کشیدگی
حیدرآباد ،جنوری۔ نئی بلدیہ کے ماسٹرپلان کے خلاف احتجاج کے لئے کلکٹریٹ کاماریڈی جانے کی کوشش کے دوران صدرتلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کو پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد کاماریڈی ضلع میں کشیدگی دیکھی گئی۔بی جے پی کے کارکنوں نے بنڈی سنجے کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اورپولیس کے ساتھ ساتھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔بی جے پی کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور گاڑی کے شیشے توڑدیئے۔پولیس نے بی جے پی کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔بعد ازاں بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ بنڈی سنجے کو رہا کیاجائے۔بنڈی سنجے نے کہا کہ ماسٹرپلان کے فیصلہ سے ریاستی حکومت کی دستبرداری تک احتجاج جاری رہے گا۔