بل و بلڈوزر کی حکومت کو ہٹانے کے لیئے سماج وادی پارٹی کا اقتدار ضروری: اکھلیش یاد
پرتاپ گڑھ نومبر۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بل و بلڈوزر ی حکومت کو ہٹانے کے لیئے سماج وادی پارٹی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے ۔ انہوں نے تحصیل پٹی کے رام کولا گاوں میں اتوار کے روز شادی کی تقریب میں کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ پرتاپگڑھ میں کارکنوں کا بہت استحصال اور فرضی سنگین دفعات کے مقدمات میں پھنسا کر پریشان کیا جا رہا ہے ۔کارکنوں کا انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بھولنا نہیں ناانصافی کرنے والوں کی نشان دہی کرکے رکھنا یہاں جرائم کے اضافے کے متعلقہ کہا کہ کچھ روز قبل پرتاپگڑھ کا تاجر کنبہ سکیورٹی کے لیئے وزیر اعلی سے مدد مانگنے گیا تھا،اس کو مدد تو نہیں ملی بلکہ اس تاجر کے دونوں بھائیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا ۔پریاگ راج ضلع میں ہوئے چار لوگوں کے بہیمانہ قتل پر حکومت کو قصوروار ٹھراتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے سمجھدارای سے کام لیا ہوتا تو چار لوگوں کا قتل نہ ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ گوداموں سے کھاد غائب ہے، دھان کی خرید نہیں ہو رہی ہے ، نوجوان روزگار سے محروم ہیں، ایسے میں عوام تبدیلی چاہتی ہے ۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ شہروں اور ہمارے منصوبہ کا نام بدلنے والوں کو اب عوام تبدیل کرنے کے لیئے پوری طرح تیار ہے ۔کسانوں پر جیپ چڑھا کر قتل کرنے والے لوگ کبھی بھی کسانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے ۔وزیر اعلی بابا نہ تو لیپ ٹاپ چلانا جانتے ہیں اور نہ ہی اسمارٹ فون، یہ جھوٹے لوگوں کی حکومت ہے ۔ دھوکہ دے کر عوام کو بے وقوف بناتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے زیر اقتدار آنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے کثیر تعداد میں لیڈران موجود رہے ۔