برجو مہاراج نے کتھک کو کئی نسلوں تک پہنچایا: سیتا رمن
نئی دہلی ،جنوری۔وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے کتھک گرو برجو مہاراج کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آج فن اداکاری کے شعبے کی ہندوستان کی ایک عظیم ہستی دنیا سے رخصت ہو گئی۔محترمہ سیتا رمن نے اپنے نجی ٹویٹر ہنڈل پر کلاسیکی کتھک ڈانس آرٹ کے لکھنو گھرانے کے 83 سالہ استاد برجو مہاراج کے انتقال پراپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہندوستان نےآج فن اداکاری کی ایک عظیم ہستی کھو دی ۔کتھک استاد پنڈت برجو اب نہیں رہے۔انہوں نے لکھا، پنڈت جی، لکھنؤ گھرانے کے کتھک استاد کے خاندان میں پیدا ہوئے، کتھک کو ایک بڑے سامعین تک لے گئے۔انہوں نے جوش و خروش سے اس کی روایات کو کئی نسلوں تک پھیلایا۔ شری برجو مہاراج کا آج دہلی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ کتھک رقص کا ایک بہت قدیم انداز ہے۔ یہ رقص کی شکل میں کہانی کا بیان ہے۔ قرون وسطیٰ میں یہ کرشن اور رقص کی کہانی سے متعلق تھی اور مغلوں کے دور میں دربار تک پہنچی۔