بدھ کو میگھالیہ میں ممتا کی انتخابی ریلی

کولکتہ، جنوری۔ترنمول کانگریس کی صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بدھ کو میگھالیہ کے شمالی گارو ہلز ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گی۔پارٹی کی میگھالیہ یونٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔بیان کے مطابق محترمہ بنرجی آج دوپہر مینڈی پاتھر کے دلما اپل خیل گراؤنڈ میں ریلی سے خطاب کریں گی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ممبر پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن، پارٹی کے میگھالیہ ریاست کے انچارج مانس آر بھونا، میگھالیہ ریاستی ترنمول کانگریس کے صدر چارلس پائبن گروپ اور اپوزیشن لیڈر مکل سنگما بھی ریلی میں شرکت کریں گے۔آئندہ مارچ میں میگھالیہ کی 60 سیٹوں والی اسمبلی کے لیے انتخابات ہو سکتے ہیں۔

Related Articles