بدری ناتھ ،کیدارناتھ،ہیمکنڈسمیت اونچی پہاڑی والے جگہوں پر ٹھنڈ میں شدید اضافہ
چمولی،جنوری۔اتراکھنڈ میں منگل کو اونچائی والے جگہوں پر موسم کامزاج پھر بدلنے سے یہاں ٹھنڈ بڑھ گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے ریاست میں 24سے 29جنوری تک تیز بارش اور برف باری کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ آج صبح سے بدری ناتھ،اولی، ہیمکنڈ ،جوشی مٹھ گوپیشور میں موسم کا مزاج بدلنے سے ٹھنڈ کا اثر بڑھ گیا ہے اور جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔ اس وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔حالانکہ انتظامیہ نے متاثرین کو راحت کیمپوں ،ہوٹل لاج، میونسپل گیسٹ ہاوَس ،دھرم شالہ اور دیگر جگہوں پر عارضی طور سے بے گھر وں کو سبھی طرح کا تعاون اور وسائل دینے کی بات کہی ہے ۔موسم کی تبدیلی سے ہونے والی ٹھنڈ کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ والے علاقہ میں مویشیوں کے سلسلے میں فکر کا اظہار کیا گیا ہے ۔محکمہ کے مطابق اتر کاشی ،چمولی، پتھوراگڑھ،دہرادون،ٹہری،رودرپریاگ، باگیشورضلعوں کے کئی علاقوں میں بارش اور برف باری اور دون،ٹہری، پوڑی، نینی تال ،چمپاوت، اودھم سنگھ نگراور ہریدوارضلعوں میں اولا کی بارش ، تیز بے چھوڑا پڑنے کے آثار ہے ۔یو این آئی ۔ خ س ۔