بامبے ہائی کورٹ نے کارکن سدھا بھاردواج کو ضمانت دے دی، آٹھ دیگر کی درخواست کو مسترد کردیا
ممبئی، دسمبر۔بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کو 2018 کے بھیما کورے گاؤں – ایلگار پریشد کے ذات پات تشدد معاملے میں سرگرم کارکن سدھا بھاردواج کو ضمانت دے دی جبکہ اس معاملے میں آٹھ دیگر ملزمان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔محترمہ بھاردواج کو ڈیفالٹ ضمانت دیتے ہوئے جسٹس ایس ایس سندھے اور این جے نظر پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے انہیں ہدایت دی کہ وہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) عدالت سے رجوع کریں جہاں ان کی درخواست ضمانت کی شرائط پر غور کیا جائے گا۔ محترمہ بھاردواج پیشے کے اعتبار سے وکیل اور کارکن ہیں۔عدالتی بنچ نے استغاثہ کی دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے آٹھ دیگر ملزمان سدھیر دیوالے، ڈاکٹر پی وروارا، رونا ولسن، سریندر گڈلن، شوما سین، مہیش راوت، ورنن گونسالویز اور ارون فریرا کی عرضیوں کو مسترد کردیا۔ان تمام ملزمان کو جون سے اگست 2018 کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔