اے پی:تلگودیشم لیڈر کا قتل۔چندرابابو کی مذمت

حیدرآباد,جنوری۔آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن پارٹی تلگودیشم کے لیڈرکا نامعلوم افراد نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔یہ واقعہ ضلع گنٹورمیں پیش آیا۔ضلع کے گُنڈلہ پاڈو گاوں میں پارٹی لیڈر38سالہ ٹی چندریا کو اُس وقت مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کیاگیا جب وہ اپنی بائیک پر جارہا تھا۔بتایاجاتا ہے کہ حملہ آوروں کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کردیا۔اس واردات کے بعد گاوں میں کشیدگی پھیل گئی۔پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرکے جانچ کا آغاز کردیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس نے پٹرولنگ میں بھی شدت پیداکی تاکہ کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ کو روکا جاسکے۔چندریا کے ارکان خاندان نے الزام لگایا کہ اس کے سیاسی حریفوں نے یہ واردات انجام دی ہے۔تلگودیشم پارٹی کے قومی صدرو ریاست کے سابق وزیراعلی چندرابابو نائیڈو نے اس واردات کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں وائی ایس آرکانگریس کی انارکی والی حکمرانی چل رہی ہے۔غلط حکمرانی کے خلاف آواز اٹھانے والے تلگودیشم کے لیڈروں کا قتل کیاجارہا ہے۔اسی دوران پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری لوکیش جو چندرابابو کے فرزند ہیں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور اسے تشویشناک رجحان قراردیا۔

Related Articles